مکرمی !کراچی جو کے آئے روز نئے مسائل سے دو چار ہے۔کہیں پانی کا مسئلہ کہیںبجلی کا کچرے کے ڈھیر جو کے ختم ہی نہیں ہورہے۔اسی طرح ناظم آباد نمبر 2 حکیم ابو اصفہانی روڈ جہاں پیڈسٹرین برج نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز روڈ ایکسیڈنٹ معمول بن چْکے ہیں۔ واٹر بورڈ کی نا اہلی جو کے 16 انچ کے دو بڑے پائپ فوٹ پات میں نصب کیے ہے جس کی وجہ سے روڈ کراس کرنا بہت مشکل ہوگیا ہے اور ابتک 12 افراد جان بحق ہوچکے ہیں۔ پچھلے دنوں کی بات ہے کے ایک ننھی پری جس کا نام اسماء تھا جو کے فرید کالونی سے اپنے گھر والوں کے ساتھ ماموں کے گھر شادی میں آرہی تھی اور روڈ کراس کرتے وقت ایک تیز رفتار سوزوکی کی ٹکر سے موقعے پر ہی اپنے رب سے جا ملی اور اْن کی ساری خوشیاں جو کے یک دم سے غم میں تبدیل ہوگئی۔ (اعجاز الحق کراچی)