حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر) رسولپور تارڑ کے قبرستان میں پولیس نے چھاپہ مار کر 7ملزمان کو قماربازی کے الزام میں گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 15ہزار سے زائد کی جوئے پر لگی رقم اور چھ موبائل فون برآمدکرکے مقدمہ درج کرلیا۔ جن ملزمان کو جواء کھیلتے ہوئے گرفتار کیا گیا ان میں عبدالغفار، محمد آصف ، نورمحمد، امان اﷲ، محمد بوٹا، عامر ، ندیم ارشد شامل ہیں۔