نیو یارک (صباح نیوز) اقوام متحدہ نے کالعدم جماعۃ الدعوۃ پاکستان کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید کو اپنے ذاتی بینک اکائونٹ سے رقم نکلوانے کی اجازت دے دی ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق اقوام متحدہ کے مراسلہ میں کہا گیا کہ حافظ سعید اپنے ذاتی اکائونٹ سے ڈیڑھ لاکھ روپے تک نکلوا سکتے ہیں۔ رقم کی منظوری حافظ سعید کے ذاتی اخراجات پورے کرنے کیلئے دی گئی ہے ۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق حافظ سعید اور دیگر اقوام متحدہ پابندیوں کے زیر اثر ہیں۔ استثنیٰ سلامتی کونسل کی 1267کمیٹی کے ضابطہ کار کے مطابق ہے ۔حافظ سعید ودیگر نے گھریلو اخراجات کیلئے استثنیٰ کی درخواست کی تھی۔اقوام متحدہ سلامتی کونسل نے استدعا معمول کے مطابق منظور کی۔بھارتی میڈیا کا غیر ضروری طور پر معاملے کو اچھالنا افسوسناک ہے ۔بھارتی میڈیا نے پاکستانی کاوشوں کو منفی رنگ دینے کی کوشش کی۔