لاہور(خبرنگارخصوصی) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق نائب صدر میاں ابوذر شاد نے کہا ہے مستقبل میں معاشی خوشحالی یقینی ہے ، اب حالات بہتر ی کی طرف جارہے ہیں اور ملک بھر میں سرمایہ کاری کو فروغ مل رہا ہے ،انہوں نے کہاکہ ن لیگ کے دور میں ایک ماہ میں ایک ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ ہوتی تھی، نوازشریف اپنی جیبیں بھرتے رہے اور عوام کے لئے کچھ نہ کیا گیا، ن لیگ دور میں کرنسی کی اہمیت ن لیگ کے مفاد کے مطابق برقرار رکھنے کے لئے ہر ماہ دس کروڑ روپے خرچ ہوتے ہیں لیکن یہ اب سب ختم ہوگیا ہے اوراب حالات بہتر ہورہے ہیں،چھ ماہ میں مزید بہتر ی ہوگی اورہماری کرنسی مستحکم ہوجائے گی انہوں نے کہاکہ عمران خان نے ایسی تبدیلی کی بنیاد رکھی ہے کہ اگر وہ اقتدارسے الگ بھی ہوگئے تو یہ تبدیلی پھر بھی محسوس کی جائے گی اب کوئی ٹیکس چوری کرنے کا نعرہ نہیں لگا سکے گا ، اب کوئی کسی ٹیکس وصول کرنے والے ادارے کے خلاف موقف اختیار نہیں کرسکے گا ، عمران خان نے قومی خزانہ کو تحفظ دینے اور ملک کو بد عنوانی سے پاک کرنے کے لئے ایک مہم شروع کی ہے جو ان کے جانے کے بعد بھی جاری رہے گی ، انہوں نے کہاکہ دس سال سندھ میں پیپلزپارٹی اور پنجاب میں ن لیگ لوٹ مار کرتی رہی، اس ملک میں 70سال سے لوٹ مار ہوتی رہی اس لئے تبدیلی کے لئے وقت درکا رہے ، اب پوری دنیا میں منی لانڈرنگ پر پابندی ہوگی۔