لاہور(نامہ نگار) سی ٹی او نے کہا ہے کہ موسمی حالات جیسے بھی ہوں ٹریفک وارڈنز ہمیشہ شہریوں کی سہولت کیلئے موجود رہیں گے ،سٹی ٹریفک پولیس روز سے جاری لاہور شہر میں ہونے والی تیز بارش کے دوران بھی ٹریفک کی روانی کو یقینی بناتے اور شہریوں کی مدد کرتے نظر آئی، سی ٹی او کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک کی ہدایت پر ایس پی ٹریفک سردار محمد آصف خاں اور ایس پی سٹی آصف صدیق سمیت تمام سرکل افسران اور ٹریفک وارڈنز سڑکوں پر موجود رہے ،والٹن روڈ،قینچی،اک موریہ،گلاب دیوی،لاہور بریج ،ٹمبر مارکیٹ،سمن آباد،لکشمی چوک سمیت دیگر شاہراؤں پر پانی کھڑا رہا،وارڈنز بارش کے پانی میں کھڑے ہوکر ڈیوٹی سرانجام دیتے رہے ۔فیروز پور روڈ قینچی چونگی اور اک موریہ پر گٹروں پانی نکلنے سے ٹریفک کا زیادہ مسئلہ رہا،تاہم سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے نشیبی سڑکوں پر اضافی وارڈنز تعینات کرتے ہوئے ٹریفک کو رواں دواں رکھا گیا۔ اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر کا کہناتھا کہ ہم نے شہریوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنی ہیں ۔