حبیب آبا د،پھولنگر(نما ئندہ92نیو ز،نامہ نگار) سابق ڈی ایس پی پتوکی محمد سلیم پر حملہ کرنے انہیں تشدد کا نشانہ بنانے او رسنگین نتائج کی دھمکیاں دینے اور دہشت گردی ایکٹ کے مقدمہ میں نامزد دو نوں اشتہار ی ملزم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق پتوکی ملتان روڈ پر جمبر میں ہونے والے احتجاج کے دوران پتوکی کے سابق ڈی ایس پی محمد سلیم جو اپنے ملازمین کے ہمراہ ڈیوٹی پر تھے جلوس میں موجود ملزمان فاروق اور محسن نے حملہ کر دیا انہیں لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا ۔گزشتہ روز تھانہ صدر پھولنگر نے دونوں اشتہار ی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کو حوالات میں بند کر دیا گیا ہے ۔