لاہور (پ ر ) معروف مذہبی سکالر مولانا مرتضی حسین گھلو کا کہنا ہے کہ حضرت امام حسین نے اسلام کی سر بلندی اور انسانیت کی بقا کے لیے عظیم قربانی دی ،کربلا میں جو ظلم و ستم ہوئے ،دنیا بھر میں اسکی کوئی دوسری مثا ل نہیں ،کربلا کی تاریخ لکھنے والے بھی حیران و پریشان ہیں حسینی درس اپنا نا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔یہ باتیں انہوں نے سبزہ زار میں مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہیں ،عامر حسین ہاشمی کا کہنا تھا کہ کشمیر میں حسینیت کی جیت اور یذیدیت کو شکست فاش ہو گی ۔ذاکر حسن رضا گوندل نے فضائل و مصائب محمد و آل محمد بیان کیے ۔ایثار حسین کاظمی کی رہائش گاہ پر خواتین میں مجلس عزاء منعقد ہوئی جس میں مقررین نے کربلا میں خواتین اور کم سن بچوں پر ہونے والے مصائب اور مظالم بیان کیے اور انکی یاد میں گریہ اور ماتم داری کی ۔آخر میں نیازامام تقسیم کی گئی ۔