جدہ (صباح نیوز)سعودی معرب میں مناسک حج کا آغاز آج ہفتہ سے ہوگا۔ حجاج کرام کی منی روانگی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔ وہاں رات بسر کریں گے ۔رات منی میں قیام کے بعد عازمین حج میدان عرفات روانہ ہوں گے جہاں مسجد نمرہ میں خطبہ حج کے بعد ظہر اور عصر کی قصر نمازیں ایک ساتھ ادا کی جائیں گی۔حج کا رکن اعظم وقوف ادا کرکے سورج غروب ہونے کے بعد حجاج کرام مزدلفہ روانہ ہوجائیں گے جہاں وہ مغرب اور عشا کی نمازیں ایک ساتھ ادا کریں گے ۔مزدلفہ میں رات قیام کے دوران حجاج رمی جمرات کے لیے کنکریاں چنیں گے اورطلوع آفتاب کے بعد منی روانہ ہوجائیں گے ۔حج کے تیسرے روز حجاج کرام مزدلفہ میں نماز فجر کی ادائیگی اور طلوع آفتاب کے بعد منی روانہ ہوں گے جہاں سب سے بڑے شیطان کو کنکریاں ماری جائیں گی۔رمی کے بعد حجاج جانور کی قربانی اورسر منڈوا کر یا بال کٹوا کر اپنا احرام کھول دینگے ۔اس کے بعد مکہ المکرمہ جاکر مسجد الحرام میں طواف زیارت اور صفا و مروہ کے درمیان سعی کریں گے اور بعدازاں حجاج کرام واپس منی چلے جائیں گے