اسلام آباد(آن لائن)فریضۂ حج کی ادائیگی کے بعد حجاج کی واپسی کل (ہفتے کے روز) سے شروع ہوگی ،سعودی ائیر لائن کی پرواز 200سے زائد حجاج کرام کو لے کر ہفتے کی دوپہر جدہ سے کراچی پہنچے گی ، وزارت مذہبی امور کی جانب سے ائیر پورٹس پر حجاج کرام کا شاندار استقبال کیا جائے گا ، میڈیا رپورٹس کے مطابق حجاج کرام کی وطن واپسی کیلئے ائیر لائنز کا آپریشن17 اگست سے شروع ہوگا اور فریضۂ حج کی ادائیگی کے بعد پاکستانی حجاج کی وطن واپسی کل سے شروع ہوجائے گی ، وزارت مذہبی امور کی جانب سے کراچی ائیرپورٹ پر حجاج کرام کا شاندار استقبال اور تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی ، لاہور اور اسلام آباد ائیر پورٹ پر بھی حجاج کرام کی وطن واپسی سے متعلق خصوصی انتظامات کئے جائیں گے ۔