حجرہ شاہ مقیم ( نامہ نگار)حجرہ شاہ مقیم میں سسرالیوں اور شوہر نے خاتون کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر سر کے بال اور بھنویں مونڈ ڈالیں، محلہ شاہ میر کی بشری کی ایک سال قبل نواحی گاؤں اڈا ملک شاہ کے ارشد سے شادی ہوئی، خاتون نے بتایا گزشتہ روز گھریلو ناچاقی پر شوہر ارشد، ساس اور دیور نے اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا، اسے باندھ کر سر کے بال اور بھنویں مونڈ ڈالیں اور اسے گھر سے نکال دیا، تھانہ حجرہ شاہ مقیم کی پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔ خاتون پر تشدد