کراچی( نیٹ نیوز) معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے گلوکاری کے بعد اب اداکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا ہے اور بہت جلد وہ ڈرامہ سیریل ’’رقیب سے ‘‘ میں نظر آئیں گی۔ ڈرامہ کی دیگر کاسٹ میں نعمان اعجاز، ثانیہ سعید، اقرا عزیز اور فریال محمود شامل ہیں۔ اس حوالے سے حدیقہ کیانی نے کہا کہ اداکاری کرنا میری زندگی میں ایک نیا چیلنج ہے اور مجھے اپنے آپ کو منوانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میوزک انڈسٹری میں ہم گانے گاتے ہیں، سٹیج پر پرفارم کرتے ہیں جہاں مداحوں کا سامنا ہوتا ہے لیکن ڈرامہ انڈسٹری ایک بالکل نئی دنیا ہے ، یہ ایک ٹیم ورک ہے جہاں ایک ہی سیٹ پر 12 گھنٹے گزارتے ہیں، ایک ساتھ کھانا کھاتے ہیں، ایک دوسرے سے باتیں کرتے ہیں، یہ بالکل ایک خاندان کی طرح ہے اور یہاں کی یادیں مجھے ہمیشہ خوشی دیں گی۔