کراچی( شوبز ڈیسک ) گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی نے اپنے البم ’وصل‘ کا نیا گانا ’’وہ کون ہے ‘‘ ریلیز کر دیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حدیقہ کیانی نے سوشل میڈیا پر اپنے نئے گانے کی ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے ، پرستاروں نے ہمیشہ کی طرح ان کی جادوئی آواز کی تعریف کی۔گلوکارہ کا کہنا تھا کہ میرا نیا گانا ’’وہ کون ہے‘‘ اب منظر عام پر آچکا ہے، البم وصل کے پچھلے دونوں گانوں کی طرح امید کرتی ہوں ۔