لاہور(کلچرل رپورٹر )پاکستان کی اداکارہ و ماڈل حرا مانی کی جانب سے سنجیدگی سے متعلق اہم مشورہ سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا ہے جو کہ خوب وائرل ہو گیا ہے ۔حرامانی کی جانب سے حال ہی میں سنجیدگی سے متعلق اپنے مداحوں کو اہم مشورہ دیا گیا ہے جسے اُن کے مداح خوب سراہ رہے ہیں۔حرامانی کا اپنی ایک خوبصورت اور سنجیدہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھنا ہے کہ ’سب کو پتا چلے کہ آپ کتنے سنجیدہ ہیں، یہ ضروری تو نہیں! سنجیدگی کو رُوپوش رکھنا۔۔۔ یہ بھی ایک ہُنر ہے ۔