اسلام آباد ( 92 نیوز رپورٹ ) وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کالعدم تحریک طالبان اور جماعت الاحرار کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کے فرار سے متعلق خبر کی تصدیق کر دی۔ میڈیا سے صحافی کے سوال پر اعجاز شاہ بولے احسان اللہ احسان کے فرار کی خبر سنی ہے ۔ یہ سچ اور درست خبر ہے ۔صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ اس پر بہت سا کام ہو رہا ہے ، آپ کو جلد خوشخبری ملے گی ۔