لاہور(کلچرل رپورٹر)پروڈیوسر حسن ضیا نے اپنی نئی فلم کے لیڈ رول کے لئے صبا قمر کو فائنل کرلیا جس کی تصدیق اداکارہ نے کردی ہے ۔ حسن ضیا یہ فلم ماسٹر مائنڈ فلمز اور جے بی فلمز کے اشتراک سے بنارہے ہیں جس کی دیگر کاسٹ اور فائنل ٹائٹل ابھی منظر عام پر نہیں آیا۔صبا قمر نے فلم کا سکرپٹ پڑھتے ہوئے اپنی ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہے ۔فلم کی کہانی محسن علی نے تحریر کی ہے جس کا ٹائٹل پہلے ’’زبیدہ مرد بن‘‘ رکھا گیا تھا۔