اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) فاسٹ باؤلر حسن علی کے بعد آل راؤنڈر عماد وسیم کی شادی بھی طے ہو گئی، وزیراعظم، وفاقی وزرائ، چیئرمین پی سی بی اور احباب کو دعوت نامے بھجوا دیے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر حسن علی کے بعد عماد وسیم دلہا بنیں گے عماد وسیم کی شادی ثانیہ اشفاق سے طے ہے جو 26اگست کو اسلام آباد میں ہو گی شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے عماد وسیم نے دعوت نامے بھجوا دیے ہیں تقریب میں وزیراعظم عمران خان، سینیٹر فیصل جاوید، وزیراعظم کے مشیر نعیم الحق، چیئرمین پی سی بی احسان مانی، وسیم اکرم، شاہد آفریدی و دیگر احباب کو مدعو کیا گیا ہے ۔