لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے نوجوان فاسٹ باؤلر محمد حسنین کو کیریبین پریمیر لیگ (سی پی ایل) کھیلنے کی اجازت دینے سے متعلق خبریں میڈیا پر آنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو بھی ’ہوش‘ آ گیا ہے جس نے فاسٹ باؤلر کا این او سی منسوخ کرتے ہوئے انہیں واپس آنے کی ہدایت کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق محمد حسنین سری لنکا کے خلاف سیریز کے بعد قائد اعظم ٹرافی میچز میں حصہ لیں گے ، قائد اعظم ٹرافی میں محمد حسنین سندھ ٹیم میں شامل ہیں تاہم بورڈ نے سی پی ایل کے پورے سیزن کیلئے انہیں این اوسی دے رکھا تھا۔معاملہ میڈیا میں آنے پرانہیں واپسی کی ہدایت کی گئی ہے ۔