لاہور(شوبز ڈیسک )گلوکارہ حمیرا ارشد کے بیٹے کی سالگرہ،شوبز ستاروں کی شرکت۔ حمیرہ ارشدکے بیٹے کی سالگرہ گزشتہ روز مقامی ہال میں منعقد کی گئی جس میں شوبزسے وابستہ شخصیات نے شرکت کی جن میں فلمسٹار خوشبو، ارباز خان، شیر میاندادخان،اکرم راہی،ندیم عباس لونے والا،نسیم وکی،نادیہ خان،دیدار،نوراں لعل،دیاجٹ،سنہری خان ،روبی شہزاد،شہزادعلی ودیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور تحائف پیش کیئے گئے ۔اس تقریب میں اداکاروں نے مختلف گانوں پر ڈانس بھی کیا۔