بغداد (92 نیوز رپورٹ) محبوب سبحانی،غوث الثقلین حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کا عرس مبارک عراق کے شہربغدادمیں شروع ہوگیا،حضر ت شیخ خالدمنصورالگیلانی نے عرس کی تقریبات کاباقاعدہ آغاز کردیا، بغدا دشریف میں محبوب سبحانی،غوث اعظم،سلطان الاولیاحضرت شیخ عبدالقادرجیلانیؒ کے مزارمبارک پرشہزادہ غوث اعظم حضر ت شیخ خالدمنصورالگیلانی کی صدارت میں گیارہویں شریف کی روح پرورتقریب سجائی گئی،چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی،چیئرمین 92نیوزمیڈیاگروپ میاں محمد حنیف،سی ای او92نیوزمیڈیاگروپ میاں محمدرشید،سینیٹردلاور خان،سینیٹرسجادطوری اوردیگراہم شخصیات نے بھی تقریب میں شرکت ،مزارپرانوارکی زیارت اورروحانی فیض حاصل کیا،عرس کی تقریبات میں دنیابھرسے لاکھوں افرادشرکت کرکے روحانی فیض حاصل کررہے ہیں،حضرت شیخ عبدالقادرجیلانیؒ سے عقیدت رکھنے والے لوگ دنیاکے کونے کونے میں موجودہیں،دن بھراحاطہ مزارمیں درودوسلام کی صدائیں بلندہوتی رہتی ہیں،پاک محافل کاانعقاد کیاجاتاہے ،زائرین اپنے اپنے اندازمیں حضرت شیخ عبدالقادرجیلانیؒ کونذرانہ عقیدت پیش کررہے ہیں،حضرت شیخ عبدالقادرجیلانیؒ نے اپنے تدبراورعلم سے نگرنگردین اسلام کی شمع کوروشن کیا،حضرت شیخ عبدالقادرجیلانیؒ متعددکتابوں کے مصنف بھی تھے ،حضرت شیخ عبدالقادرجیلانیؒ نواسی برس کی عمرمیں دنیافانی سے کوچ کرگئے ۔ بغداد شریف