لاہور(سٹاف رپورٹر)تحریک لبیک یا رسول اﷲ صلی اﷲ علیک وسلم و تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں23اگست کو یوم عثمان غنی رضی اﷲ تعالی عنہ منایا گیا۔ اس موقع پر مرکز صراط مستقیم جامع مسجد رضائے مجتبیٰ میں شہادت ِعثمانِ غنی رضی اﷲ تعالی عنہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ تحریک لبیک یا رسول اﷲ صلی اﷲ علیک وسلم و بانی تحریک صراط مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہاداماد رسول ﷺحضرت عثمان غنی رضی اﷲ تعالی عنہ خلیفہ راشد اور رشدوہدایت کا منبع ہیں۔آپؓ کی سیرت وصورت صداقت ِ اسلام کی برہان ہے ۔ حضرت عثمان رضی اﷲ تعالی عنہ شاہکار رسالت ﷺ ہونے کی وجہ سے امتیازی مقام و مرتبہ کے مالک ہیں۔