مکرمی ! سیرت طیبہ امت مسلمہ کے لیئے ایک مشعل راہ ہے،سیرت رسول ﷺ پر عمل پیرا ہوکر ہی ہم کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ احکام خداوندی اور سنت رسولﷺ پر عمل کرکے زندگی بسر کی جائے اور اپنے گرتے ہوئے مورال کو بلندیوں پر لے جایا جائے۔ حضور نبی اکرم ﷺ کے بتائے ہوئے تمام تر اصولوں پر زندگی کو بسر کرنے سے ہماری بقاء ہے اور ہماری تمام تر سربلندیوں کا دارومدار بھی آپؐ کے بتائے ہوئے اصولوں اور ان کی سنت پر ہے۔ اسی لیے نبی پاکﷺ سے متعلق کسی بھی قسم کی گستاخانہ حرکت اور عمل کو کسی صورت بھی برداشت نہیں کرتے کیونکہ نبی کریمﷺ سے محبت کا تقاضا ہی ہمارے ایمان کو مکمل کرتا ہے۔ حضور نبی کریمﷺ کی ولادت مسلمانوں کیلئے بہت بڑی نعمت ہے۔ حضور اکرمﷺ سے محبت ہمارے ایمان کا بنیادی حصہ ہے۔ نبی کریمﷺ نے حصول علم کا درس دیا ہے۔آپ کی آمد امت مسلمہ کی خوشی کا پیغام لے کر آئی۔گستاخانہ خاکے بنانے والے عالمی امن کے دشمن ہیں، ناموس رسالت کا عالمی قانون بنایا جائے اور صحابہ کرام واہل بیت کی شان میں گستاخیاں کرنے والوں کے خلاف کاروائی اور قانون سازی کی جائے، مسلمان نبی کریمﷺ کی حرمت و عظمت کو دنیا کی ہر شئے سے مقدم سمجھتے ہیں ۔ ( محمد شاہد محمود)