اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)پاکستان میں جرمنی کے سفیر برن ہارڈ سٹیفن شلاگ ہیک نے وزیراعظم کے مشیر خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ سے ملاقات کی،ملاقات کے دوران پاکستان اور جرمنی میں باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے اور بالخصوص پاکستان میں جرمن سرمایہ کاروں کی سرمایہ کاری اور کاروباری شراکتیں قائم کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔عبد الحفیظ شیخ نے جرمن سفیر کو مالی و تجارتی خساروں پر قابو پانے ، محصولات میں خاطر خواہ اضافہ لانے ،سماجی تحفظ کے شعبے کیلئے بجٹ کو دوگنا کرنے اور شرح مبادلہ کو استحکام دینے کے علاوہ معیشت کے دیگر شعبوں میں ہونے والی اقتصادی اور ادارہ جاتی اصلاحات کیلئے حکومت کی کوششوں اور ان کے مثبت ثمرات سے آگاہ کیا۔