لاہور(خصوصی نمائندہ) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے وفد نے حسن کاظمی کی قیادت میں ملاقات کی۔اس موقع پر گورنرپنجاب نے کہا کہ جرات ، خودداری اور حق گوئی حضرت امام حسین علیہ السلام کاپیغام اور زندگی کا فلسفہ ہے ،اﷲ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھنا اور فرقہ واریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا وقت کی ضرورت اور مسلمانوں کی ترقی کی پہلی منزل ہے ، معاشرے سے انتہاپسندی اور عدم برداشت کے کلچر کے خاتمے کے لئے تمام مکاتب فکر کوباہمی رواداری، بھائی چارے اور مساوات کے درس کو فروغ دینا ہوگا۔ گورنر پنجاب،اہل بیت کی عظم قربانی درحقیقت پوری امت مسلمہ کے لئے درخشاں مثال ہے ، حضرت امام حسین علیہ السلام کا جہاد ظلم، نا انصافی اور لوٹ مار کے خلاف تھا۔ گورنر پنجاب علماء کرام اپنے خطبات میں اسلام کی عظمت رفتہ کی کامیابیوں کے ساتھ ساتھ اس کے عالمگیر پیغام کو بھی پھیلائیں،فرقہ واریت کے خاتمے کے لئے ایک دوسرے کے مسلک کا احترام سب پر لازم ہے ،گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے امریکن قونصل جنرل Ms Collen Crenwelgeنے ملاقات کی،ان سے گفتگو کرتے ہوے گورنر پنجاب نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان نے طویل ترین جنگ محض اپنے ہی لئے نہیں لڑی بلکہ اقوام عالم کے امن کے لئے لڑی ہے ، اس جنگ میں پاکستان نے جس قدر قربانیاں دی ہیں وہ لازوال و بے مثال ہیں،افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ان قربانیوں کو اتنا نہیں سراہا گیا ،امریکن قونصل جنرل نے چوہدری محمد سرور کو گورنر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا،انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان میں تعلیم ،صحت اور صاف پانی کے منصوبوں میں مزید بہتری لانے کے لئے بھر پور تعاون کرے گا۔