لاہور،پشاور،کراچی،خیبر(نمائندہ خصوصی سے ، سٹاف رپورٹر،نمائندگان،92نیوزرپورٹ ) حق گوئی، بے باکی اور حقیقی عوامی ترجمانی کا سفر جاری ، 92 نیوز 7برس کا ہو گیا۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں 92نیوز کی ساتویں سالگرہ دنیا بھر میں منائی گئی اور کیک کاٹے گئے ۔تقریبات میں سیاسی ،سماجی ،دینی و تاجر رہنماؤں، ٹرانسپورٹرزرہنماؤں سمیت ہر مکتب فکر کے لوگوں نے بھر پور شرکت کی ۔لاہورمیں گورنر پنجاب چودھری سرور نے گروپ ایڈیٹر92 نیوز سید ارشاد احمد عارف ،چیف آپریٹنگ آفیسر(پبلیکیشنز) اسامہ شمس،ڈائریکٹر نیوز عاطف فخر کے ہمراہ 92 نیوز کی 7ویں سالگرہ کا کیک کاٹا۔اس موقع پرگورنر سرور نے 92نیوز میڈیا گروپ کے چیئرمین میاں حنیف ، سی ای او میاں رشید ، روزنامہ 92نیوز کے ایڈیٹر انچیف حیدر امین، سی اواوعمر احمد سید، سی اواو اسامہ شمس سید، گروپ ایڈیٹر سید ارشاد احمد عارف اور ایڈیٹر سعید خاور ، پوری انتظامیہ اور نیوز اور رپورٹنگ ٹیم کو مبارک باد پیش کی ۔انہوں نے کہا کہ 92نیوز بے باک صحافت کی پہچان ہے ، اس نے دنیا بھر میں پاکستانیوں اور مسلمانوں کی آواز بلند کی ہے اوربلا شبہ خبر کے مصدق ہونے کو92 نیوز نے برقرا ررکھاہے ۔سیاسی لحاظ سے بے باک تبصروں والے پروگرام نشر کئے جاتے ہیں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ کوویڈ19 کے دوران 92 نیوز نے بڑا مثبت کردار ادا کیا ہے ۔ دریں اثناء سہ پہر کے اوقات میں گروپ ایڈیٹر 92 نیوز ارشاد احمد عارف نے ڈاکٹر معید پیرزادہ اور مایا خان کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹا۔ اس موقع پرگروپ ایڈوائزر اسلم ترین ،چیف آپریٹنگ آفیسر(پبلیکیشنز) اسامہ شمس ،ہارون الرشید، رانا عظیم، عاطف فخر،سعدیہ افضال، شازیہ خان، اسداللہ خان،ثروت ولیم، فیصل عباسی ، شاہ زیب احمد،عبداللہ جاوید، سید علی عمران عقیل،یاسر رشید،ذوق احمد،تنصیر زیدی ،اقرا بخاری،مہوش نثار ،ایشال سلیمان،عائشہ انصاری، سونیا شیخ، نوید قیصر،عاصم سلطان، نیمار احمد، عبدالنصار خان، طاہر رشید، جمشید اقبال، عدنان احمد، عرفان خورشید ڈوگر، کاشف عباس، شاہد ندیم، ملک ندیم و دیگر بھی موجود تھے ۔دریں اثنا سالگرہ کے روز ہیڈ آفس میں صبح کا آغاز حسب سابق نماز فجر کی باجماعت ادائیگی کے بعد تلاوت کلام پاک کی پر نور محفل سے کیا گیا، جس میں سٹاف کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔سالگرہ کی مناسبت سے نیوز روم، رپورٹنگ، ایڈمنسٹریشن، ایڈیٹنگ،اور سٹوڈیوز سمیت سبھی شعبوں کوخوبصورتی اور نفاست کے ساتھ سجایا گیا۔ عدد7 کے حامل پورٹریٹس، غبارے بھی سجاوٹ کے لئے استعمال کئے گئے ۔92نیوز کی سالگرہ کے تناظر میں ہمہ وقت جشن کا سماں دکھائی دیا۔ معزز مہمانوں کو 92 نیوز کی جانب سے شیلڈز پیش کی گئیں۔سالگرہ تقریب کو چار چاند لگانے کے لئے آنے والے مہمانوں کی آمد پر ان کا پر جوش استقبال کرنے کے علاوہ انہیں واپسی پر نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کیا گیا۔علاوہ ازیں اسلام آباد،پشاور،کراچی ،کوئٹہ سمیت دیگر شہروں میں قائم بیوروز آفسزمیں سالگرہ تقریبات ہوئیں جس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل،وزیراعلی خیبرپختونخوامحمودخان،پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بشریٰ رند اورسینیٹردنیش کمار،احسن اقبال،ممتازجکھرانی ،سینیٹرمولابخش چانڈیو،معاون خصوصی بیرسٹرمحمدعلی سیف ،صوبائی وزیرشوکت یوسفزئی، راجہ یاور کمال ،چودھری محمد علی،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر داؤد اختر کیانی ،چودھری جاوید کوثر،راجہ محسن نجابت ،حفیظ ثاقی ،شہید کیپٹن عمر کے والد سلیمان ،ڈی سی او ہری پور مغیث ثناء اللہ، چیمبر آف کامرس کے صدر سیلم خان، بشارت نواز عباسی ، نو منتخب جمرود چیئرمن سید نواب نے شرکت کی اور کیک کاٹا،کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پررقص بھی کیا،بھنگڑے ڈالے ۔علاوہ ازیں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سالگرہ پر نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہاہے کہ 92نیوز کی صحافت اور ملک کیلئے عظیم خدمات قابل تحسین ہیں۔ تمام گورنرز ،وزرائے اعلیٰ،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بھی92نیوز کو سالگرہ پر مبارکباد دی۔