لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف ماڈل و گلوکارہ حلینا خان کی میوزک کی دنیا میں انٹری ، ان دنوں نئے میوزک البم کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ حلینا خان نے 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلوکاری کا بچپن سے شوق تھا میوزک کو باقاعد سیکھ کر اس انڈسٹری میں قدم رکھا۔ اب بھی روزانہ کی بنیاد پر میوزک کی تربیت حاصل کر رہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اردو اور پنجابی گانوں کو خوبصورت انداز میں تیار کر رہی ہوں۔ اس میوزک البم میں قدیم و جدید انسٹومنٹ کے استعمال کے ساتھ ساتھ اپنے کلچر کو بھر پور انداز میں پیش کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ دعا ہے پوری دنیا سے کورونا وبا ختم ہو اور پھر سے ثقافتی رونقیں بحال ہوں۔