لاہور (اپنے خبر نگار سے ) پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنسز کے زیر اہتمام "Halal accreditation : adding value to life style and ecolmicamic success" کے موضوع پر الرازی ہال میں بین الاقوامی سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پرصوبائی وزیر برائے لائیو سٹاک سردارحسنین بہادر دریشک، ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم حیدر، ڈاکٹر شناور وسیم،ملائیشیا اور جرمنی سے وفود ، فیکلٹی ممبران ، دیگر یونیورسٹیوں سے سکالرز، مذہبی سکالرز اور طلبائو طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اپنے خطاب میں سردارحسنین بہادر دریشک نے بہترین تقریب کے انعقاد پر ڈاکٹر محمد سلیم حیدر اور ڈاکٹر شناور وسیم کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا زرعی ملک ہونے کے باوجود حلال مارکیٹ میں حصہ نہ ہونے کے برابر ہے ۔انہوں نے حلال فوڈ کے فروغ کے لئے پاکستان نیشنل ایکریڈیٹیشن کونسل، نیشنل الائنس فار سیف فوڈ اور پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنسز ل کے اقدامات کو سراہا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ حلال فوڈکی ایکریڈیٹیشن ملکی معیشت میں بہتری کا سبب بن سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان طلباء اس خلاء کو پر کرنے کے لئے کردار ادا کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پاکستانی مصنوعات پر بین الاقوامی صارفین کا اعتماد بڑھے گا۔