لاہور(خبرنگارخصوصی) لاہورکے حلقہ پی پی147 میں سیاسی جماعتوں کے کارکنان کاجوش وخروش عروج پرپہنچ گیا، پاکستان تحریک انصاف ، پاکستان مسلم لیگ (ن) اورمتحدہ مجلس عمل کے امیدوار کی انتخابی مہم میں غیر معمولی تیز آگئی ہے اور ان تین جماعتوں کے انتخابی دفاتر کھولنے کاسلسلہ جاری رہا ہے ،تحریک انصاف کے کارکنان نئے امیدوار طارق سعادت کو پارٹی ٹکٹ ملنے پر غیر معمولی طو پر جوش و خوش پایا جاتاہے اور وہ زور شو ر اپنے امیدوار کی انتخابی مہم چلا رہے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی انتخابی مہم کازیادہ انحصار نئے کارکنوں پر ہے ، جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار مجتبی شجاع الرحمن اپنے روایتی کارکنوں پر انحصار کئے ہوئے ہیں ، مجتبیٰ شجاع الرحمن پہلے بھی رکن پنجاب اسمبلی رہ چکے ہیں اور وہ اپنے پرانے ساتھیوں کے ذریعہ انتخابی مہم جاری رکھتے ہوئے ہیں، متحدہ مجلس عمل کے امیدو ار چودھری محمد شوکت سابق رکن پنجاب اسمبلی ہیں اور وہ متحدہ مجلس عمل میں شامل جماعتو ں کے رہنمائوں کے ذریعہ انتخابی مہم چلانے میں مصروف ہیں،حلقہ پی پی147میں امیدواروں کی انتخابی مہم رات گئے تک جاری رہتی ہے اوریہاں انتخابی سرگرمیوں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔