لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف تْرک اداکارہ اسرا بیلگیچ دوبارہ سکول جوائن کر رہی ہیں جس کا اعلان انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کیا ہے ۔ٹوئٹر پر جاری ایک ٹوئٹ میں اداکارہ نے ترک زبان میں لکھا کہ ’میں نے سائنس پڑھنے کیلئے سکول میں داخلہ لے لیا ہے ۔‘ترک اداکارہ نے کہا کہ ’ بطور سائنس کی طالبہ آج میرا سکول میں پہلا دن ہے ۔‘اپنی پسندیدہ اداکارہ کی حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ نے مداحوں کو مختلف قیاس آرائیاں کرنے پر مجبور کردیا ہے کہ آیا ان کی پسندیدہ اداکارہ نے اداکاری چھوڑ کر اپنے تعلیمی سلسلے کو دوبارہ شروع کردیا ہے ۔خیال رہے کہ اسرا ترکی سمیت پاکستان میں بھی بے حد مقبول ہیں اور پاکستان کے کچھ برینڈز کی بھی ایمبیسڈر بن چکی ہیں۔