لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) وزیرہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت اربوں روپے کے عوامی فلاح کے منصوبے مکمل کررہی ہے -عوام کی خدمت ہی ہمارا اوڑھنا بچھونا ہے ۔ہمارا ہر قدم عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اٹھ رہا ہے ۔ یہ بات انہوں نے پی پی 160 شاہ کمال اچھرہ میں احمد اور عمر سٹریٹ کی تعمیر نو مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ پی ٹی آئی رہنما ذیشان صدیقی،مفتی اشفاق، چودھری لیاقت کمبوہ، ملک اسلم سمیت دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔