محمدنگر ، چیچہ وطنی، مظفر گڑھ (نامہ نگاران، نمائندہ 92 نیوز ) فوتیگی پر جانے والی کارسوار فیملی حادثے کا شکار ، ماں بیٹے سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مظفر گڑھ میں تین افراد جان گنوا بیٹھے ۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 66/EB عارفوا لا کار ہائشی محمد اشرف جٹ کی فیملی گاڑی میں فوتیگی پر جارہی تھی کہ کمالیہ پل کے نزدیک تیزرفتار ٹرالر بے قابوہوکر کار پر الٹ گیا جس کے نتیجہ میں کارسوار 65 سالہ زبیدہ اشرف، ذیشان اشرف، اہلیہ مہرین ذیشان، افشاں ، 5سالہ بیٹا دانیال عدنان اور45سالہ کارڈرائیور خادم حسین موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ٹرالر ڈرائیور فرار ہوگیا ۔ حادثہ اتنا خطرناک اور خوفناک تھا کہ کار کو کاٹ کر لاشوں کو نکالا گیا ۔ مظفرگڑھ میں بھٹہ پور فلائی اوور سے ملتان کی طرف جاتے ہوئے تیز رفتار مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں گر گئی۔جاں بحق ہونے والوں میں عاشق ولد غلام قادر اور حق نواز شامل ہیں جبکہ دو خواتین سمیت 16 افراد زخمی ہو گئے ۔