لاہور ( نامہ نگار خصوصی،نیٹ نیوز) احتساب عدالت لاہور کے ایڈمن جج جواد الحسن نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہبازکوجیل میں گھر کا کھانا اورقانون کے مطابق دیگر سہولیات فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔حمزہ شہباز کے وکیل امجد پرویز نے موقف اختیار کیاکہ حمزہ شہباز پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہیں، انہیں جیل میں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ، قانون کے مطابق سہولیات نہ دینا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔ حمزہ شہباز منی لانڈرنگ کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔