لاہور(کلچرل رپورٹر ) گزشتہ سال اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے عارضی کنارہ کشی اختیار کرنے والے حمزہ علی عباسی نے باضابطہ طور پر واپسی کا اعلان کردیا۔حمزہ علی عباسی نے ایک آن لائن پروگرام میں شرکت کی جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ ٹی وی ناظرین کو وہ جلد سکرین پر نظر آئیں گے ۔میزبان احمد علی بٹ کے سوال پر حمزہ علی عباسی نے بتایا کہ انہوں نے عارضی طور پر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کی تھی۔