کراچی( شوبز ڈیسک) کچھ عرصہ قبل اداکاری کو خیرباد کہنے والے سابق اداکار حمزہ علی عباسی ایک نئے انداز میں شوبز میں واپسی کررہے ہیں جس کی تصدیق ہمایوں سعید نے کی ہے ۔اداکار حمزہ علی عباسی نے گزشتہ ماہ ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے اداکاری کو خیرباد کہہ کر اپنے مداحوں کو حیران کردیا تھا۔ ایک انٹرویو میں ہمایوں سعید نے بتایا کہ حمزہ کچھ عرصے سے سکالر بننے کا سوچ رہے تھے جس کے لیے انہوں نے تعلیم بھی حاصل کرنی شروع کردی تھی۔ہمایوں سعید نے کہا دراصل حمزہ علی عباسی نے کچھ مدت کے لیے شوبز کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کیا تھا۔ لیکن مستقبل میں وہ حب الوطنی اور روحانیت پر مشتمل کرداروں میں نظر آئیں گے ۔