لاہور(کلچرل رپورٹر) معروف اداکار حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کی شادی کی تقریبات آج سے شروع ہونگی ، نکاح کی تقریب اتوار کو اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہوگی جبکہ سوشل میڈیا اکائونٹس پر اپنی پوسٹس میں حمزہ علی عباسی نے اس بات کی تصدیق کی۔ حمزہ علی عباسی نے لکھا ‘میں نے 25 اگست کے بعد یہ بتانے کا ارادہ کیا تھا مگر چونکہ خبر پہلے ہی باہر آچکی ہے تو میں تصدیق کرتا ہوں، ہاں میں دانستہ طور پر میری اور نیمل کی شادی کے حوالے سے عوامی توجہ ایک پیغام پھیلانے کے لیے حاصل کررہا ہوں، میں یہ الفاظ ان افراد کے لیے کہہ رہا ہوں کہ جو میرے جیسے حالات سے گزر رہے ہوں اور حوصلہ افزائی کی کوشش کررہے ہوں، جب آپ کو احساس ہوتا ہے کہ یہ کوئی پریوں کی داستان نہیں اور یہ سچ ہے کہ آپ کو مرنے کے بعد اپنے رب کے سامنے احتساب دینا ہے ، تو آپ بدلتے ہیں۔آپ کی پہلی ترجیح دنیا کی بجائے کود کو بدلنا ہوتا ہے۔ ، آپ اپنی زندگی کو دیکھتے ہیں تو احساس ہوتا ہے کہ بہت کچھ ایسا ہے جو آپ کو راحت فراہم کرتا ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ چیزیں اﷲ کو ناخوش بھی کرتی ہیں۔