لاہور(کلچرل رپورٹر)الحمراء آرٹس کونسل میں کلاسیکل موسیقی کی یاد گار شام کا انعقادکیا گیا۔ گلوکاروں نے اپنے منفرد انداز میں پرفارم کیا۔کلاسیکل گائیک اُستاد شفقت علی خان کی پرفارمنس نے پروگرام کو یادگار بنا دیا۔کلاسیکل موسیقی کے ابھرتے ہوئے ستارے نایاب علی خان اور انعام علی خان نے اپنی مہارت کا اظہار کیا۔الحمراء میں کلاسیکل گائیک سورج خان اورچاند خان نے شاہ حسین کی کافیاں پیش کرکے کلاسیکل موسیقی کے روایت کو تازگی بخشی۔ اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے کہا کہ الحمراء وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بُزدار کی ہدایت پر پنجاب کی ثقافت کو بھرپور اجاگر کر رہا ہے ۔