بر سلز ( نیٹ نیوز ) یورپی یونین نے روسی انٹیلیجنس ڈائیریکٹوریٹ کے چار ارکان پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ یہ پابندیاں سابق روسی ڈبل ایجنٹ سر گئی اسکریپل اور ان کی بیٹی پر برطانوی شہر سالسبری میں پچھلے سال ’اعصاب شکن مادے ‘ کے ذریعے کئے گئے ایک حملے کے رد عمل میں عائد کی گئی ہیں۔ کریملن نے اس قدم کو ’بلا جواز‘ قرار دیتے ہوئے جوابی اقدامات کی دھمکی دی ہے ۔