واشنگٹن (این این آئی )وائٹ ہائوس نے کہا ہے کہ امریکہ کے سعودی عرب کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں،حملے کی صورت میں سعودی عرب کا دفاع کرینگے ،صدر جو بائیڈن جلد شاہ سلمان سے رابطہ کرینگے ۔ وائٹ ہائوس کی ترجمان جین سکی نے کہا کہ اگر سعودی عرب پر حملہ ہوتا ہے تو ہم دفاع میں سعودیہ کا ساتھ دیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن جلد ہی خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے ساتھ رابطہ کریں گے ۔ خیال رہے کہ 10 فروری کو یمن میں آئینی حکومت کے دفاع کے لیے قائم عرب اتحادی فوج نے کہا تھا کہ حوثی باغیوں نے ابھا کے بین الاقوامی ہوائی ڈے پر میزائل حملے کئے ہیں جس کے نتیجے میں ایک سول مسافر جہاز کو نقصان پہنچا تاہم حکام نے جہاز میں لگنے والی آگ پر جلد ہی قابو پا لیا تھا ۔