لاہور(کر ائم ر پو ر ٹر) پولیس نے پی آئی سی حملے میں ملوث مزید 7 وکلا کو گرفتار کر لیا ۔ذرا ئع کے مطابق ملزمان کو مزنگ، نوانکوٹ، شالیمار اور ہڈیارہ سے گرفتار کیا گیا۔گرفتار وکلا کو انسداد دہشت گردی میں عدالت پیش کیے جائے گا ۔ ذرائع کے مطا بق پولیس نے افسران بالا کوبیگناہ وکلا کو گرفتار کرنے سے معذ رت کر لی ہے ۔ پی آئی سی کے باہر فائرنگ کرنے والے 2 وکلاء کی شناخت ہوگئی ہے ۔ انویسٹی گیشن پو لیس کے مطا بق دونوں وکلا کی شناخت مختلف فوٹیجز سے کی گئی ۔ فائرنگ کرنے والوں میں ملک حسیب اور اعظم میو شامل ہیں۔ فائرنگ کرنے والے وکلاء کے گھروں پر رات گئے چھاپے مارے گئے تاہم فائرنگ میں ملوث وکلا کو پولیس گرفتار کرنے میں ناکام ہوگئی۔