لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف گلوکارہ حمیرا ارشد اور عون بخاری کا نیا ویڈیو ’’تیری یادوں سے ‘‘ ریلیز کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اس ویڈیو سونگ کو گذشتہ روز سوشل میڈیا پر ریلیز کیا گیا جسے بے حد پذیرائی مل رہی ہے اس گانے کی شاعری اور کمپوزیشن ساجی علی کی ہے جبکہ اس کا میوزک مجتبیٰ علی چونی نے ترتیب دیاہے اس کی مکس ماسٹرنگ افضل حسین نے کی ہے ۔اس گانے کی پوسٹ پروڈکشن سجیل خان اور عرفان سندھو نے کی ہے ۔ایک ملاقات کے دوران حمیرا ارشد نے کہاکہ ان کا یہ گانا ایک عرصے بعد ریلیز ہورہاہے انہیں یقین ہے کہ ان کے پرستار اس گانے کو میری سوچ سے بڑھ کر پسندکریں گے ۔ایک سوال کے جواب میں حمیرا ارشد نے کہاکہ آجکل وہ صرف منتخب کام کو ترجیح دے رہی ہیں کیونکہ شوبز سرگرمیاں کرونا وباء کی وجہ سے محدود ہو کررہ گئی ہیں ۔