لاہور( کلچرل رپورٹر) اداکارہ و میزبان حنا الطاف کے والد انتقال کرگئے ۔حنا الطاف نے اپنے والد کی وفات کی اطلاع سوشل میڈیا کے ذریعے دی۔ جس کے بعد حنا الطاف سے شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔ حنا الطاف نے تمام مداحوں سے والد کی مغفرت کیلئے دعا کرنے کی بھی اپیل کی ہے ۔