لاہور(سٹاف رپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی اور ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ سے تنظیم اسلامی کے رہنما مرزا ایوب بیگ اور چاروں مسالک بورڈ کے چیئرمین مولانا شعیب الرحمن اور ملک ممتاز اعوان نے ملاقات کی۔ کورونا وبا اﷲ کی طرف سے بڑی آزمائش ہے ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ قومی خزانہ اور عوام کی جیبوں پر لوٹ مار کا پنڈورا باکس آٹا چینی بحران کی رپورٹ سے کھل گیاہے ۔ دیگر اداروں کی تحقیقات ہوں گی تو کرپشن کے انبا ر ابل کر سامنے آئیں گے ۔ عمران خان حکومت ہر محاذ پر ناکام ہے اس کے سدھار کی بجائے زوال تیزی سے آرہاہے ۔