شیخوپورہ(این این آئی) معرکہ کارگل میں نشان حیدرکا اعزاز حاصل کرنے والے شہید حوالدار لالک جان کا21واں یوم شہادت کل عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا،اس سلسلے میں مختلف شہروں میں منعقدہ تقریبات میں شہید لالک جان کی ملک و قوم کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔