اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کشمیر کی ننھی جیالی حوران فاطمہ کومنانے پہنچ گئے ۔بلاول بھٹو نے حوران فاطمہ سے ملاقات کی۔ پہلی جماعت کی طالبہ پانچ سالہ حوران فاطمہ نے مظفرآباد میں پی پی پی کے یوم تاسیس کے جلسے میں بلاول بھٹو سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ حوران فاطمہ بلاول بھٹو سے ملاقات نہ کرانے پر والدین سے روٹھ گئی تھی۔ویڈیووائرل ہوئی توبلاول دل رکھنے ننھی جیالی کے گھرپہنچ گئے ۔بلاول بھٹو نے حوران فاطمہ اور اس کے دوستوں کیساتھ دن گزارا۔ حوران فاطمہ کے ساتھ اس کے کزن عدن علی، امل علی اور بہلول باذل نے بھی بلاول بھٹو سے ملاقات کی۔ بلاول بھٹو زرداری نے بچوں کو تحائف دئیے ، چاکلیٹ بھی کھلائی۔ بلاول بھٹو زرداری بچوں کی دلچسپ فرمائشیں پوری کرتے رہے ۔