لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں ٹاسک فورس برائے فراہمی مالی امداد کا تیسرا اجلاس ہوا۔ جس میں کورونا وائرس کی صورت حال سے متاثرہ مزدوروں کو مالی امداد کی فراہمی کیلئے ڈیٹا اکٹھا کرنے کے عمل میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزیر محنت انصرمجید خان، محکمہ صنعت و تجارت، محکمہ محنت کے اعلیٰ افسران اور ممبران نے اجلاس میں شرکت کی۔میاں اسلم اقبال نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے باعث بیروزگار ہونے والے دیہاڑی داروں اورمز دوروں کی مشکلات کا احساس ہے ۔ مشکل کی اس گھڑی میں روزگار سے محروم ہونے والوں کو کسی صورت بے یارو مددگار نہیں چھو ڑیں گئے ۔