ریاض ،صنعائ(این این آئی)سعودی عرب میں برطانیہ کے سفیر نیل کرمپٹن نے کہا ہے کہ حوثی باغی امن چاہتے ہیں تو سعودی عرب پر حملے بندکریں۔انہوں نے نجران میں سویلین آبادی پر حوثی باغیوں کے ڈرون حملے کی کوشش کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہنا ہے کہ حوثی باغی امن چاہتے ہیں تو انہیں سعودی عرب پر حملوں کا سلسلہ بند کرنا ہوگا۔دریں اثنایمن کے وزیر اطلاعات ونشریات معمر الاریانی نے کہا ہے کہ یمن کی تقسیم ایران کا پرانا منصوبہ ہے جو آج ایک بار پھرہمارے سامنے آیا ہے لیکن ہم کامیاب نہیں ہونے دینگے ۔