مکرمی !موجودہ حکمران ہر وہ غلطی دہرا رہے ہیں جن پر وہ ماضی کے حکمرانوں پر عوامی جلسوں اور مذاکروں میں حدف تنقیدکیا کرتے تھے ۔موجودہ حکمران جب اقتدار میں نہیں تھے تو پٹرول بجلی گیس کی قیمت بڑھنے اور ملکی کرنسی کی قیمت کم ہونے پر اس وقت کے حکمرانوں کو چور کے القابات سے نوزاتے تھے مگر اب آئے روز پٹرول بجلی گیس کی قیمتیں بڑھا رہے ہیں ان کے برسر اقتدار میںآنے کے بعد ملک کی کرنسی کی قدر میں کمی ہوئی ہے ۔ قومی خدمت کی سوچ پیدا کرنی ہوتی ہے ذاتی مفاد اور اپنا سکھ چین ملکی مفاد پر قربان کرنا پڑتا ہے لہٰذہ حکمرانوںسے اپیل ہے کہ وہ سیاست بازی سے نکل کر عوام کی حقیقی رہنمائی کاجذبہ پیدا کریں اپنی سیاست چمکانے کے لئے سیرت نبی کے حوالوں کی بجائے اپنی زندگی کو اس پر عمل پیرا کر لیں اگرخطبہ حجتہ الوداع کو مد نظر رکھیں گے تو ان کی آخرت بھی سنور جائے گی اور عوام کو بھی ریلیف ملے گا ۔ (زاہد رئوف کمبوہغلہ منڈی گوجرہ )