کوئٹہ،سیہون (92نیوزرپورٹ،نمائندہ92 نیوز )سربراہ بی این پی( مینگل)سرداراخترمینگل نے کہاہے کہ پی ڈی ایم کی صفوں میں کوئی دراڑ نہیں،مجھے حکومت کامستقبل تاریک لگ رہاہے ،سینٹ الیکشن سے متعلق پی ڈی ایم قیادت مل کرفیصلے کرے گی، سینٹ الیکشن اپنے وقت پرہی ہوں گے ،سینٹ الیکشن وقت سے پہلے کراناحکومت کے بس کی بات نہیں۔ بھان سیدآبادمیں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے اخترمینگل نے کہاجب کوئی قیدمیں ہوتوحکومت کی مرضی ہے جس کی چاہے ملاقات کرائے ،حکومت نے محمد علی درانی کوشہبازشریف سے ملاقات کرنے بھیجاتھا،مولاناکے آج کے جلسے میں شرکت نہ کرنے کی وجہ ان کی مصروفیات ہوں گی،تمام جماعتوں کے ارکان نے اپنے استعفے اپنی جماعتوں کے پاس جمع کرائے ہیں،پی ڈی ایم قیادت فیصلہ کریگی کہ استعفے اسمبلیوں میں کب جمع کرائے جائیں،پی ڈی ایم کی تحریک ختم کرنے کیلئے حکومت ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے ۔