اسلام آباد (92 نیوز رپورٹ،آن لائن) حکومت نے مہنگائی کے مارے عوام پر پھر بجلی گرادی، نیپرا نے اگست کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 1 روپے 95 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی، نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق صرف اکتوبر کے بجلی کے بلوں پر ہوگا،نوٹیفیکیشن کے مطابق یہ اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین پرہوگا تاہم لائف لائن اور کے الیکٹرک کے صارفین پراس اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا،قیمت بڑھنے سے صارفین پر 30ارب سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔سی پی پی اے جی نے 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ اضافہ کی درخواست کی تھی، نیپرا نے 30 ستمبر 2021 ئکو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔