فیصل آباد(ذیشان خان ) صنعتوں کو سستی بجلی اور گیس کی سہولت ختم کیے جانے کے بعد صنعتکاروں نے زیروریٹنگ کے ریٹ کے مطابق ہی گیس بل ادا کرنے کے لئے حکم امتناعی حاصل کر لیا ۔زیروریٹڈ انڈسٹری مالکان کی بڑی تعداد ساڑھے 6 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کے حساب سے گیس کے بل ادا کرنے کے لیے حکم امتناعی حاصل کرکے سستے داموں گیس استعمال کرکے کام چلانے لگی ،جبکہ نئے ریٹس پر گیس استعمال کرنیو الے صنعتی یونٹس میں پروڈکشن کم ہونے کے باوجود گیس بلوں میں 30 سے 40 لاکھ روپے کا اضافہ ہوگیا۔ذرائع نے مزیدبتایاکہ سوئی گیس حکام کی جانب سے احکامات موصول ہونے پر صنعتکاروں کو ریوائزڈ بل فراہم کیے جارہے ہیں ۔