کامونکے (نامہ نگار)حکومت کی ناقص اور عوام کش پالیسیوں نے مہنگائی میں اضافہ کر دیا ہے ،موجودہ حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما و ایم پی اے چودھری اختر علی خاں،سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی کامونکے چودھری سجاد احمد خاں،محمد اسلام مغل،چودھری عبداﷲ اختر خاں،چودھری کاشف ریاض ورک اور رانا نعیم اقبال نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ پسے ہوئے طبقات کی نمائندگی کی ۔ اس وقت ملک کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے قوم کو کوئی اچھی خبر دینے کے بجائے حکومتی وزراء مستقبل قریب میں عوام کو شدید مشکلات پیش آنیکی پیشگوئیوں میں مصروف عمل ہیں۔